بکری دو گاؤں کھا گئی

بکری دو گاؤں کھا گئی


ایک دن شاہ جہاں بادشاہ شکار کے لیے نکلے تو زخمی ہرن کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئے۔ ہرن بھی ہاتھ نہ آیا۔اس وقت دوپہر ہوگئی تھی۔ ساتھیوں کا دور دور کوئ نشان نہیں تھا۔ بادشاہ کو سخت پیاس لگی تھی۔ اتنے میں ان کی نظر بڑ کے ایک درخت پر پڑی جس کی ٹھنڈی چاؤں کے نیچے ایک گڈریا اپنی بھیڑ بکریاں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ بادشاہ نے جو اس وقت شکار کے کپڑوں میں تھے، گڈریے سے پانی مانگا تو اس نے بتایا کہ ساتھ لایا ہوا پانی ختم ہو گیا ہے۔ اس نے فوراً ایک بکری دودہ سے برتن دھو کر دوسری بکری کا دودھ بادشاہ کو پینے کے لئے دیا۔  
شاہ جہاں کو گڈریے کی یہ بات بہت پسند آئی اور اس نے اس سے کاغذ مانگا۔ جنگل میں بھلا اس گڈریے کے پاس کاغذ کہاں! بادشاہ نے بڑ کا پتا توڑ کر اس پر خنجر کی نوک سے کچھ لکھا اور گڈریے کو دیتے ہوئے بولا ، "یہ کو انعام۔ ہم نے تمہیں دو گاؤں جاگیر میں دیے ہیں۔ جمہ کو یہ پتا لے کر جامع مسجد دہلی آ کر ہم سے ملنا۔"
گڈریا خوش ہو کر گھر لوٹ چلا۔ اپنی کمبل زمین پر ڈال کر وہ پتا اس پر رکھ دیا اور بکریاں بند کرنے لگا۔ ایک بکری جو ادھر سے آئ تو اس نے پتا منہ میں اٹھا لیا اور گڈریے کے پہنچے سے پہلے چٹ کر گئ۔ اس کا سے بڑا دکھ ہوا اور وہ یہ کہتا ہوا جنگل میں چلا گیا کہ " بکری دو گاؤں کھا گئی۔" اس نے کھانا پینا سب چھوڑ دیا۔ بس ہر وقت یہی رٹ لگا رکھی تھی کہ "بکری دو گاؤں کھا گئی"
آخر جمہ کا دن آ پہنچا۔ گڈریا اپنے گاؤں سے نکل کر دہلی کی طرف چل پڑا۔ چلتے چلتے دوپہر ہوگئ۔ "بکری دو گاؤں کھا گئی" کی رٹ لگاتے ہوۓ وہ جامع مسجد میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا کہ تمام نمازی ہاتھ اٹھائے دعا مانگ رہے ہیں ۔ اس نے بادشاہ کو بھی دعا مانگتے دیکھا تو ایک دم چیخ پڑا ، "داتا! چھپر پھاڑ کر دے گا تو لوں گا۔" اور یہی کہتے ہوئے واپس بھاگ نکلا ۔بادشاہ نے نماز کے بعد اسے بہت تلاش کروایا۔ مگر وہ نہ ملا۔
جنگل میں پہنچتے پہنچتے گڈریے کو شام ہو گئی۔ وہ وہیں ایک بڑے پرانے درخت پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ رات کو کچھ ڈاکو وہاں آئے اور گاؤں میں ڈاکہ ڈالنے کی باتیں کرنے لگے۔ گڈرئیے نے انہیں ٹوکا اور بولا، "چوری کرنا بری بات ہے پھر وہ گاؤں تو غریب ہے۔ تمہیں پیسہ ہی چاہیے تو اس درخت کے نیچے کھو دو ۔ میں نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ یہاں پرانا خزانہ دفن ہے ۔" یہ کہہ کر وہ گاؤں کی طرف، داتا! چھپر پھاڑ کر دے گا تو لوں گا " کی رٹ لگاتا، ہوا چلا گیا۔ 
ڈاکوؤں نے بڑی بحث کے بعد زمین کھودی تو سچ مچ دو برتن نکلے جن میں سانپ اور بچھو بھرے ہوۓ تھے۔ ڈاکوؤں کو یہ دیکھ کر بڑا غصہ آیا اور وہ برتن اٹھا کر گاؤں کی طرف چل پڑے۔ ایک جھونپڑے سے گڈرئیے کی آواز آ رہی تھی۔ انھوں نے وہ دانوں برتن اس کے آنگن میں الٹ دئیے تاکہ سانپ، بچھو اسے دس لیں ، لیکن ان میں سے اشرفیاں گرنے لگیں۔ سارا گاؤں اس آواز سے جاگ گیا اور ڈاکو سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ گئے۔
گڈرئیے نے دولت دیکھ کر نعرہ لگایا، "داتا! تو سچا ہے۔ تو نے مجھے چھپر پھاڑ کر دیا۔" اگلی صبح بادشاہ کے ملازم بھی گاؤں پہنچ گئے اور اسے دربار میں لے گئے۔ گڈرئیے نے پورا واقعی سنانے کے بعد انعام لینے سے یہ کہی کر انکار دیا کہ جب آپ بھی ہاٹ پھیلا کر اس سے مانگتے ہیں جو سب کا داتا ہے تو پھر میں بھی کیوں نہ اسی سے مانگوں۔ آپ نے دیکھ لیا کہ اس نے مجھے میرا انعام بھی دے دیا ہے۔ بادشاہ نے عزت کے ساتھ گڈرئیے کو اس کے گاؤں بھیج دیا۔ 

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: بکری دو گاؤں کھا گئی
بکری دو گاؤں کھا گئی
بکری دو گاؤں کھا گئی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhJnsnk7Jl8lhHFXk2WUEGuDpLntwRQo-0MAqZRndjcBYgZdbIzGOx9wRzblG4O6bDnKt2pvCb_LqxJ3r24bQGLMYaOQBysIjb6m6at8H2NQBGnvfVTPehbnLqriIGy1Tq23d9vMC02pw4/s320/Bakri.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhJnsnk7Jl8lhHFXk2WUEGuDpLntwRQo-0MAqZRndjcBYgZdbIzGOx9wRzblG4O6bDnKt2pvCb_LqxJ3r24bQGLMYaOQBysIjb6m6at8H2NQBGnvfVTPehbnLqriIGy1Tq23d9vMC02pw4/s72-c/Bakri.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/06/bakri%20do%20gaoon%20kha%20gai.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/06/bakri%20do%20gaoon%20kha%20gai.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content